بلاول زرداری کا پیپلزپارٹی کی تنظیم نو کا فیصلہ

202

اسلام آباد(آن لائن )پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے پارٹی کی تنظیم نو کا فیصلہ کرلیاہے۔پیپلزپارٹی اور پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے عہدوں پر اہم تبدیلیوں کا امکان ہے ۔ پارٹی کے نائب صدر، سیکرٹری جنرل اور شمالی پنجاب کے صدر سمیت اہم عہدوں کے لیے نئے نام مانگ لیے گئے۔ ذرائع کا کہناہے کہ بلاول اور آصف زرداری نے پارٹی رہنمائوں سے تحریری طور پر تجاویز مانگ لیں۔سی ای سی ارکان کو اہم عہدوں کے لیے نئے نام اور سفارشات تیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اہم عہدوں پر تبدیلیوں سے متعلق سفارشات بلاول اور آصف زرداری کو بھجوائی جائیں گی۔حتمی فیصلہ بلاول اور آصف زرداری کی منظوری کے بعد ہوگا۔ ذرائع کے مطابق خیبرپختوانخوا، بلوچستان، سندھ اور گلگت بلتستان کی تنظیم نو کا فیصلہ بعد میں ہوگا۔