انگلینڈنے تین میچوں کی سیریز کے آخری میچ میں پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
ساؤتھمپٹن میں کھیلے جارہے سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں میزبان ٹیم کے کپتان جوئے روٹ نے ٹاس جیتا اور پہلے بیٹنگ کو ترجیح دی۔
انہوں نے بتایا کہ اوورکاسٹ کنڈیشن میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنا تھوڑا مشکل ضرور ہوگا لیکن بعد میں کنڈیشن سازگار ہوگی۔
انگلینڈٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے فاسٹ بولر جوفر آرچر کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے جب کہ پاکستانی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
ٹاس کے موقع پر کپتان اظہر علی کا کہنا تھا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرتے، یہ میچ اہمیت کا حامل ہے ہمیں جیتنا ضروری ہے۔