سکھر( نمائندہ جسارت)سکھر کے دو مغوی نوجوانوں کی عدم بازیابی پر ورثا نے ملڑی روڈ پر احتجاجی دھرنا دیکر کمشنر آفس کے سامنے روڈ پر ٹائر جلا کر روڈ بلاک کر دیا جسکے باعث ٹریفک کی آمد و رفت شدید متاثر ہوگئی۔ مظاہرین نے پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔ مظاہرے کے دوران مظاہرین اور شہریوں کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی مظاہرین نے بتایا کے دو ہفتے قبل شکور اور غلام شبیر کو اغوا کیا گیا لیکن پولیس نوجوانوں کو بازیاب کرانے میں سنجیدہ نہیں ہے اغوا کار مغویان کی بازیابی کیلئے 40لاکھ تاوان طلب کررہے ہیں ۔