اسلام آباد (آن لائن)کے الیکٹرک کی طرف سے زائد بلوں کی وصولی اور لوڈ شیڈنگ کے خلاف عدالت عظمیٰمیں درخواست دائر، کراچی کے شہری عامر کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ کے الیکٹرک بجلی چوری کرنے والوں کے لیے سہولت کار کا کردار ادا کر رہی ہے، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت عظمیٰ بنیادی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنائے۔