ایران نے نئے بیلسٹک اور کروز میزائل تیار کرلیے جدید ہتھیار قاسم سلیمانی اور ابو مہدی سے موسوم

166

تہران (انٹرنیشنل ڈیسک) ایران نے اندرون ملک تیار کردہ زمین سے زمین تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل اور کروز میزائل متعارف کرا دیے ہیں۔ ایرانی وزیر دفاع امیر حاتمی نے گزشتہر وز سرکاری ٹی وی سے نشر کی گئی اپنی ایک تقریر میں کہا کہ نیا بیلسٹک میزائل 1400 کلومیٹر کے فاصلے تک اپنے ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔اس میزائل کو قاسم سلیمانی کا نام دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ نیا تیار کردہ کروز میزائل، جسے ابو مہدی کا نام دیا گیا ہے، 1000 کلومیٹر سے بھی زیادہ فاصلے تک ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔