ایاز صادق کے کرپشن کے الزام پرسیکرٹری پی اے سی آپے سے باہر

342

اسلام آباد (آن لائن) سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے الزام لگایا ہے کہ پبلک اکائونٹس کمیٹی (پی اے سی) کے افسران کرپٹ افسران کے ساتھ مل چکے ہیں اور کاغذات تبدیل کرکے اربوں روپے لوٹنے والوں کو فائدہ پہنچانے میں مصروف ہیں۔ سردار ایاز صادق کے الزام پر سیکرٹری پی اے سی آپے سے باہرہوگئے اور سردار ایاز صادق سے ثبوت مانگ لیے‘کمیٹی چیئرمین نے بیچ بچائوکرادیا۔ یہ واقعہ پی اے سی کے اجلاس کے دوران پیش آیا جس کی صدارت چیئرمین پی اے سی رانا تنویر کر رہے تھے۔ اجلاس کے دوران سابق اسپیکر اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ کمیٹی میں جو منٹس منظور کیے ہیں اس کا دوبارہ جائزہ لیا جائے تاہم پی اے سی چیئرمین رانا تنویر نے یقین دہانی کرائی کہ کارروائی کا ریکارڈ طلب کر کے منٹس دوبارہ بنائے جائیں گے۔