سلیکٹڈ حکومت این ایف سی کیخلاف سازش سے باز رہے، بلاول

288

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے پیپلزپارٹی سندھ کی جانب سے پی ٹی آئی حکومت کے خلاف احتجاج پراپنے ایک بیان میں کہاہے کہ سندھ بھر میں ہونے والا احتجاج اب پی ٹی آئی حکومت کی آنکھیں کھولنے کے لیے کافی ہونا چاہیے،سلیکٹڈ حکومت اب عوام کے خلاف سازش کرنے سے باز آجائے،متفقہ آئین، اٹھارویں ترمیم، این ایف سی کے خلاف سازشیں اور عوام دشمن پالیسیاں جاری رہیں تو احتجاج کا دائرہ تحصیل اور یوسی سطح تک بڑھایا جاسکتا ہے۔ بلاول زرداری کہاکہ پی پی پی کارکنان نے 1973 کے آئین، 18 ویں ترمیم اور این ایف سی کے خلاف سازشوں پر احتجاج کیا،پی ٹی آئی حکومت بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ، مہنگائی، بیروزگاری اور غربت کو کنٹرول کرنے میں ناکامی ہو چکی ہے،پی پی پی کارکنان نے عوام اور معیشت دشمن پالیسیوں کے خلاف اپنے غم و غصہ ظاہر کرنے کے لیے ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں پرامن احتجاج ریکارڈ کرایا،انہوں نے کہاکہ صوبہ بھر میں ہونے والے احتجاجی مظاہروں کے دوران کسی پر ایک بھی پتھر نہیں پھینکا گیا،پی ٹی آئی حکومت اب وہ دیکھ لے جو نوشتہ دیوار ہے