تہران: ایرانی سرحد کے قریب دو ایرانی مچھیروں کے قتل کے الزام میں ایرانی حکام نے متحدہ عرب امارات سے تعلق رکھنے والے ساحلی بان دستے کے عملے کو مع کشتی حراست میں لے لیا۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق متحدہ عرب امارات سے تعلق رکھنے والے ساحلی بان دستے نے ایرانی خلیج پر موجود مچھیروں پر فائرنگ شروع کردی جس کے باعث دو مچھیرے موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔
ایرانی حکام نے ساحلی بان دستے مع کشتی کو حراست میں لے لیا ہے جبکہ دوسری جانب یو اے ای کے سفارتکار کو وزارت خارجہ میں طلب کر کے بھرپور احتجاج کیا گیا۔