شاداب خان ٹیم کے سب سے فٹ کھلاڑی قرار

548

قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کم چیف سلیکٹر مصباح الحق نے شاداب خان کو ٹیم کا سب سے فٹ کھلاڑی قرار دے دیا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کم چیف سلیکٹر کا کہنا تھا کہ ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد سب سے زیادہ فٹنس پر توجہ دی جس کے مثبت اثرات بھی نظر آنے لگے ہیں، کرکٹرز نے لاک ڈاؤن میں بھی اپنی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے محنت جاری رکھی۔

مصباح نے کہا کہ  فٹنس کے باعث ہی محمد رضوان کی وکٹوں کے درمیان رننگ ایک مثال ہے ، مانچسٹر ٹیسٹ میچ شان مسعود نے 8 گھنٹے بیٹنگ کی جبکہ شاداب خان کے ساتھ اچھی رننگ کرتے ہوئے سنگلز بنائیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان پلیئرز میں شاداب خان سب سے زیادہ فٹ کھلاڑی ہیں۔