کراچی : سندھ حکومت کے ترجمان بیرسٹر مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے ) سے کام لینے کا سوال چیف جسٹس سے کیا جائے ۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضی وہاب نے کہاکہ این ڈی ایم اے سے کام لینے کا فیصلہ سندھ حکومت نے نہیں کیا ہے، ہمیں توہین عدالت سے نہ ڈرایا جائے، عوام کی توہین سے زیادہ نہیں ہے،پاکستان کے عوام اور آئین پاکستان سے بڑھ کر کوئی بھی نہیں۔
انہوں نے کہا کہ کراچی کے نالوں کو صاف کرنے میں این ڈی ایم اے نے خود کام نہیں کیا بلکہ ایف ڈبلیواو کے ذریعے کرایا ہے، ایف ڈبلیو او نے بھی ٹھکیداروں کو کام دیا ، دیکھنا یہ ہوگاکہ اس کام کی ادائیگیاں کتنی کی گئیں؟
ترجمان سندھ حکومت کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے 2019 میں کیا گیا وعدہ وفا نہیں کیا، گذشتہ دو سال میں موجودہ حکومت نے صرف تباہی برپاکی ہے۔