کراچی کے مسائل کا مستقل حل تلاش کرنا ہوگا،اسد عمر

579

اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ کراچی کے مسائل کا مستقل حل تلاش کرنا ہوگا، دوہفتوں میں واضح اورجامع حکمت عملی سامنےلاناچاہتےہیں۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ کراچی  میں انکروچمنٹ ، بڑی سڑکیں اور ٹرانسپورٹ کے نظام کی بہتری کے لیے کام پر سندھ حکومت کے ساتھ اتفاق ہوا ہے، کمیٹی کاکوئی چیئرمین یاکنوینر نہیں ہے،سندھ حکومت کےچیئرمین پی این ڈی کوکمیٹی کاسیکرٹری بنایاگیاہے،معاملات کے حل اور بات چیت کے لیے6رکنی کمیٹی بنائی ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ سندھ حکومت سےشدیداختلاف ہیں لیکن ترقیاتی کاموں میں کوئی اختلاف نہیں، احتساب پر کوئی سمجھوتہ نہیں  ہوگا، کراچی میں کچرےکابڑامسئلہ ہے،مسائل کے حل کے لئے ملکر کام کرنا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کےمسائل کےحل کااحتساب سےمتعلق معاملات سےکوئی تعلق نہیں،عوامی فلاح وبہبودکےکاموں میں سیاست نہیں ہونی چاہیے، کراچی جیسافارمولاباقی سندھ میں بھی لانےکاسوچ رہےہیں۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ کراچی کواضافی بجلی دینےاورنیشنل گرڈمیں شامل کرنےکے منصوبےپرکام ہورہا ہے، کے الیکٹرک سے کراچی کے عوام ناخوش ہیں۔