نوابشاہ: مختیار زرداری کی پولیس حراست میں ہلاکت،ورثا کا احتجاج

163

نوابشاہ (نمائندہ جسارت)پولیس حراست میں ہلاک ہونے والے مختیار زرداری کے ورثا کا لاش سمیت قومی شاہراہ پر احتجاج، ٹائر جلاکر شاہراہ کو بندکردیا جس کے باعث گاڑیوںکی لمبی قطاریں لگ گئیںجبکہ 2ایس ایچ اوز سمیت 4افسران کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق مختیار زرداری کو قاضی احمد پولیس نے قتل کی تفتیش کیلیے حراست میں لیا تھا جسے بعد
میں منشیات فروشی کے الزام میں جھیل بھیج دیا گیا۔اہلخانہ کے مطابق دوران حراست مختیار پر بہیمانہ تشدد کیا گیا جس کے باعث وہ جاںبحق ہوگیا۔اہلخانہ کا قومی شاہراہ پر احتجاج رنگ لے آیا اور ایس ایچ او قاضی احمد حسین علی کھرل ،ایس ایچ او لاکھاٹ داؤد رنداور 4پولیس افسران کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔اہلخانہ نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ ملوث افراد کیخلاف سخت کارروائی کی جائے۔