اسلام آباد (صباح نیوز) مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے ملکی معیشت کو کنگال کردیا ہے۔ گزشتہ روز ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ہم نے قرضوں سے بجلی کا بحران دور کیا‘ اگر ہمارے دور میں10ارب قرضہ آیا تو اس کے عوض ہم نے 11ہزار میگاواٹ بجلی کے منصوبے لگائے‘ 2 ہزار کلو میٹر موٹر وے بنائی‘ گوادر پورٹ اور سی پیک کے منصوبوں کو کامیاب کیا‘ پی ٹی آئی والوں نے2 سال میں 10 ہزار ارب کا قرضہ لیا ہے مگر پورے ملک میں ایک اینٹ بھی نہیں لگائی‘ حکومت نیب پر اثر انداز ہوئی ہے میر شکیل الرحمن کا کیا قصور ہے؟ ضیا الحق کے مارشل لا میں بھی کسی میڈیا ہائوس کے سربراہ کو اس طرح جیل میں نہیں ڈالا گیا۔