اسلام آباد: احتساب عدالت نے قومی احتساب بیورو (نیب) کو نواز شریف اور آصف زرداری کی گاڑیاں منجمد کرنے کی اجازت دے دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیب نے توشہ خانہ ریفرنس کیس میں آصف زرداری کی تین، نواز شریف کی ایک گاڑی منجمد کرنے کی درخواست دائر کی تھی۔
احتساب عدالت کے جج اصغرعلی نے نیب کی درخواست پر فیصلہ سنادتے ہوئے اسےگاڑیاں منجمد کرنے کی اجازت دے دی ہے، جب کہ احتساب عدالت نے چیئرمین نیب کے گاڑیاں منجمد کرنے کے فیصلے کی توثیق بھی کر دی ہے۔
نیب نے احتساب عدالت میں مؤقف پیش کیا تھا کہ نواز شریف اور آصف زرداری نے غیر قانونی طور پر توشہ خانے سے گاڑیاں لیں۔
واضح رہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیراعظم نواز شریف پر توشہ خانے سے غیر قانونی طور پر گاڑیاں حاصل کرنے کا الزام ہے۔