سیاست کی آڑ میں چوری بچانے کی اجازت نہیں دینگے، مراد سعید

85

اسلام آباد ( آن لائن) وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری کی پریس کانفرنس کے رد عمل میں کہا ہے کہ روزاول سے کہہ رہے ہیں کہ ان کی سیاست کا محور محض اپنی چوری بچانا ہے،بلوایا چوری کا حساب دینے کے لیے جاتا ہے یہ کارکنان کو ڈھال بنا کر اداروں کو دھمکانے آتے ہیں،کرپشن اور چوری میں ان کے اتحادی شریفوں کو بلوایا جاتا
ہے تو وہ اداروں پر حملے کرتے ہیں،سیاسی بحث و مباحثے کا فورم پارلیمنٹ ہے وہاں سے یہ بھاگ نکلتے ہیں، پرچی چیئرمین کو بارہا ٹی وی مباحثے کی بھی دعوت دے چکے ہیں، وہاں گفتگو کی بھی ان میں ہمت نہیں،قوم کو شریفوں اور زرداریوں کی سیاسی تقریروں میں نہیں پوچھے گئے سوالات کے جوابات میں دلچسپی ہے، قوم کی لوٹی گئی دولت کا انکے پاس جواب ہے نہ شریفوں کے پاس ہے،سیاست کی آڑ میں قطعاً چوری بچانے کی اجازت نہیں دیں گے،رسیدیں پیش کرنے یا قوم کی لوٹی گئی دولت واپس لوٹانے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں۔