متحدہ عرب امارات نے صدر حسن روحانی کی یو اے ای اور اسرائیل معاہدے کے حوالے سے تقریر پر ایرانی سفارتکار کو سمن جاری کردیا۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق یو اے ای نے معاہدے پر ایران کے ردعمل کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے حسن روحانی کی تقریر کو ناقابل قبول قرار دے دیا۔
سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے معاہدے کے بارے میں ایرانی صدر حسن روحانی کے خطاب کے جواب میں ابو ظہبی میں ایران کے انچارج ڈیفافرز کو طلب کیا ہے۔
صدر حسن روحانی نے ہفتے کے روز ایک تقریر میں کہا تھاکہ متحدہ عرب امارات نے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات استوار کرنے کے معاہدے تک پہنچنے میں “بہت بڑی غلطی” کی اور ایران نے اسے خلیجی ریاست کے ساتھ غداری قرار دیا۔
اماراتی سرکاری نیوز ایجنسی ڈبلیو اے ایم نے یہ اطلاع دی کہ متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ نے چارج ڈیفائرس کو طلب کیا اور انہیں “سخت الفاظ میں میمو” دیا۔