پورا خاندان گرفتار کرلو، بلاول بھٹو

403

اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پورا خاندان گرفتار کرلو لیکن دباوَ کی وجہ سے اپنا موقف تبدیل نہیں کریں گے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا ٹاک کرتے ہوئے کہا کہ نیب دباوَ ڈال کر اپنی مرضی سے کیس چلانے کی کوشش ہورہی ہے، ہم پر دباوَ ہے اور دھمکیاں دی جارہی ہیں مگر ہم کسی کے دباوَ میں نہیں آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے آمریت کا مقابلہ کیا جبکہ کٹھ پتلی وزیراعظم کی ڈور کہیں اور سے ہلتی ہے اور اس وزیراعظم کا دوربھی ختم ہونا ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ میرے خاندان کے ساتھ نفسیاتی کھیل کھیلا جارہا ہے، پورے خاندان کو گرفتار کرلو لیکن دباوَ کی وجہ سے اپنا موقف تبدیل نہیں کریں گے اور  1973 کےآئین اور 18ویں ترمیم پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ عدالتوں سے انصاف کی توقع رکھتے ہیں، ذوالفقاربھٹو کے کیس پر فیصلہ کیاجائے جبکہ سابق وزیراعظم کے عدالتی قتل کا کیس التوا کا شکار ہے،