اسلام آباد:پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے کینجھر جھیل میں کشتی الٹنے سے جاں بحق ہونے والے متاثرہ خاندانوں سےتعزیت وہمدردی کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ حادثےکےاسباب معلوم کرنےکےلیےانکوائری کرائی جائےگی۔
بلاول بھٹونے کہا کہ آئندہ اس طرح کےحادثات کی روک تھام کویقینی بنایاجائے گا، قیمتی جانوں کے ضیاع ہونے کا افسوس ہے۔
خیال رہے کہ سندھ کے شہر ٹھٹھہ میں واقع کینجھر جھیل میں کشتی الٹنے سےبچے اور خواتین سمیت 8 افراد ڈوب گئےتھے، باقی 7 افراد کی تلاش جاری ہے۔
ٹھٹھہ کے ڈپٹی کمشنر کے مطابق کشتی میں سوار افراد کراچی سے پکنک منانے آئے تھے،3افراد کو فوری ریسکیو کرکے زندہ بچا لیا گیا ہے، کشتی میں کُل 13افراد سوار تھے، جن میں 11خواتین اور 2بچے شامل ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ 6خواتین اور 2بچوں کی لاشیں نکال لیں گئی ہیں، باقی ڈوبنے والے افراد کی تلاش جاری ہے ، ریسکیو ٹیم کی مدد کےلیے نیوی کے غوطہ خور بھی پہنچ گئے ہیں ۔