اسلام آباد(صباح نیوز)مسلم لیگ(ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ نے کہاہے بظاہر ایسا لگتا ہے کہ مریم نواز کی گاڑی پرگولیاں چلائی گئیں۔ ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہاکہ تفتیشی ماہرین سے مریم نواز کی گاڑی کا معائنہ کرا لیا ہے، اس سازش میں جو بھی ملوث ہوا اس کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائیں گے۔ اگرمریم نواز کی گاڑی بلٹ پروف نہ ہوتی تو کوئی سانحہ بھی ہو سکتا تھا۔رانا ثناء اللہ نے کہا کہ مریم نواز پر حملہ، کارکنان پر پتھرا ئواور ان کے سر پھاڑنے والوں کو جواب دینا پڑے گا۔شیخ رشید کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ شیخ رشید ملکی سیاست کو وہیں پہنچانا چاہتے ہیں جہاں پرویز مشرف نے پہنچایا تھا۔ انہوں نے کہا کہ شیخ رشید معاشی تباہی، بے روزگاری اور بھوک کا جواب دیں، شیخ رشید 2 سال میں 100ٹرین حادثوں کا جواب دیں، ن لیگ کی فکرنہ کریں۔