کیچ (صباح نیوز) بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تربت میں کراچی یونیورسٹی کے طالب علم کو قتل کرنے کے الزام میں پولیس نے 3 روز قبل فرنٹیئر کور کے ایک اہلکارکو گرفتار کیا ہے اور اس کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے بعد تفتیش شروع کردی ہے۔ ایف سی کے عہدیداروں نے جمعہ کے روز طالب علم کے قتل کی اندرونی تفتیش مکمل کرنے کے بعد سپاہی شاہد اللہ کو تربت پولیس کے حوالے کردیا کیونکہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نجیب اللہ پنڈرانی نے تفتیش کے لیے اس کی تحویل کا مطالبہ کیا تھا۔ نجیب اللہ پنڈرانی نے کہا ہم نے ایف سی کے ایک شخص کے خلاف تربت سے تعلق رکھنے والے کراچی یونیورسٹی کے طالب علم محمد حیات مرزا کے قتل کے الزام میں مقدمہ درج کیا ہے۔