اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ عمران خان نے فیصلہ کرلیا کہ مریم نواز کو بیرونِ ملک جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔پیپلزپارٹی بھی ن لیگ کے نقشے قدم پرچلے گی،امکان ہے کہ آصف زرداری کی پیشی پر ہنگامہ آرائی ہو۔ایک انٹرویومیں شیخ رشید نے دعویٰ کیا کہ مریم نواز گزشتہ 10 روز سے آخر تک رابطے میں رہیں ،وہ بیرونِ ملک
جانا چاہتی تھیں، مریم نواز بس زمین کی ملکیت کے حوالے سے اپنا بیان ریکارڈ کرادیں، چونکہ انہیں اب اس کا جواب نہیں دینا تو وہ پتھراؤ کی غرض سے ہی نیب پیشی پر گئیں، ملک بھر سے کارکنان کو بلایا گیا، نوازشریف آج جہاں بیٹھے ہیں اس کی بنیادی وجہ مریم نواز ہیں، اگر آصف زرداری کی پیشی پر پھر پتھراؤ ہوتاہے تو لوگ خاموش نہیں بیٹھیں گے۔ دونوں بڑی جماتیں نیب کو ختم کرنے کی خواہش مند ہیں ،دونوں پارٹیاں مولانا کے ساتھ چلنے کے لیے تیار نہیں ہیں، مسلم لیگ ق بزدار کو تنگ نہیں کرے گی۔