سکھر(نمائندہ جسارت)اسسٹنٹ کمشنر روہڑی کی جانب سے ایگریکلچر انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کے لیے 30 ستمبر2020ء آخری تاریخ مقرر ، اسسٹنٹ کمشنر روہڑی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ایگریکلچر انکم ٹیکس برائے سال 2019-20ء کے لیے ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ 30-09-2020 مقرر کی گئی ہے۔ اعلامیے کے مطابق اسسمنٹ سال 2020-21ء سندھ لینڈ ٹیکس اینڈ ایگریکلچرانکم ٹیکس کے توسط سے ایسے تمام زمیندار اورزمین کے مالکان جو 50/100 ایکڑ زمین ایریگیٹڈاورنان ایریگیٹڈ رکھتے ہیں جن کی سال 2019-20ء میں سالانہ انکم 12,00,000/= سے زائد ہے فوری طور پر اپنا ٹیکس ریٹرن اسسٹنٹ کمشنر روہڑی کے دفتر میں 30 ستمبر2020 ء تک جمع کرادیں ۔