شیریں مزاری کا بیان حکومتی نہیں ذاتی مؤقف ہے، عامر کیانی

250

سکھر (صباح نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل عامر محمود کیانی نے کہا ہے کہ شیریں مزاری نے جو کچھ کہا وہ ان کا اپنا مؤقف ہو سکتا ہے، دفتر خارجہ نے جو کام کیے پہلے کبھی نہیں ہوئے، وفاقی حکومت نے بھی سندھ میں کارکنوں کی داد رسی نہیں کی، اب بھی اگر پارٹی کارکنان کو سندھ حکومت کے رحم و کرم پر چھوڑا گیا تو پھر انہیں مشکل سے منظم کیا جا سکے گا۔ سکھر میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ دفتر خارجہ دوسرے محکموں کی بہ نسبت بہت بہتر کام کر رہا
ہے، دفتر خارجہ نے اس دوران وہ کام کیے ہیں جو اس سے قبل نہیں ہوئے تھے۔ کراچی کے مسائل 6 دن میں حل کیے جبکہ 12 سال حکومت کرنے والے نااہل ثابت ہوئے، کرپشن کرنے والوں نے خود ایک دوسرے پر مقدمات بنائے تھے۔ انہوں نے بھی سندھ میں پارٹی رہنمائوں کے درمیان اختلافات کی تصدیق کر تے ہوئے کہا کہ سکھر، لاڑکانہ، پھر حیدرآباد اور کراچی میں جاکر تمام رہنمائوں سے ملاقات کرکے ان کے آپس میں اختلافات ختم کرائے جائیں گے، اسی لیے ہی تو 18 گھنٹے کا سفر کرکے سکھر پہنچا ہوں، ہر گھر میں اختلافات ہوتے ہیں جنہیں حل بھی کیا جاتا ہے، ناراض رہنما کہتے ہیں کہ ان کے ووٹرز پر درجنوں جھوٹے مقدمات درج کرائے گئے۔