ایران نے مزید 200 گرفتار پاکستانی لیویز کے حوالے کردیے

158

تفتان (آ ن لائن) ایرانی سیکورٹی فورسز نے مزید 200 پاکستانیوں کو گرفتار کرکے لیویز انتظامیہ کے حوالے کردیا۔ تفصیلات کے مطابق غیر قانونی طریقے سے ایران جانے والے 200 پاکستانی بغیر سفری دستاویزات کے سفر کر رہے تھے۔ لیویز ذرائع کے مطابق اس وقت 5 ہزار سے زائد پاکستانی ایران کی مختلف جیلوں میں قید ہیں جنہیں ایرانی روزانہ پاکستانی حکام کے حوالے کر رہا ہے۔ دوسری جانب دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہونے والے ایرانی ڈرائیور کی میت ایرانی حکام کے حوالے کردی گئی۔