اسلام آباد(صباح نیوز)چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ کا کہنا ہے کہ گوادر میں یوم آزادی کی تقریبات میں عوام کا جوش وخروش دیدنی تھا۔ اپنے ٹویٹ میں عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ یوم آزادی پر گوادر میں
قائد اعظم اوردیگر قائدین کے پورٹریٹس لگائے گئے۔انہوں نے کہا کہ سی پیک سے گوادر سمیت بلوچستان میں ترقی کی راہیں کھل رہی ہیں اور ملک کا روشن مستقبل نظر آرہا ہے۔