ٹھٹھہ (نمائندہ جسارت) 39 سال قبل آنکھوں کے نور سے محروم ہوکر ان فٹ ہوکر ریٹائر ہونے والے ضعیف استاد کو اب تک مراعات نہ مل سکیں، عدالت عظمیٰ نے نوٹس لے لیا۔ عدالت عظمیٰ کے حکم پر سیشن جج ٹھٹھہ کی عدالت نے تحقیقات شروع کردیں۔ اس سلسلے میں سیشن جج ٹھٹھہ کی عدالت میں ضعیف آنکھوں کے نور سے محروم ریٹائرڈ استاد قمر الدین سمیجو اپنے بیٹے کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئے محکمہ تعلیم کے سجاول اور ٹھٹھہ ضلع کے ڈی ای اوز، جاتی کے ایس ڈی او، اکائونٹس آفیسر ٹھٹھہ سمیت دیگر حکام بھی پیش ہوئے۔ عدالت میں ریٹائرڈ استاد قمر الدین سمیجو نے اپنا بیان بھی ریکارڈ کرایا، جس پر سیشن جج ٹھٹھہ کی عدالت نے 18 اگست کو کمشنر حیدرآباد ڈی سی سجاول کو یا ان کے کسی گزیٹیڈ آفیسر کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔