ٹھٹھہ، ایس او پیز پر عملدرآمد کیساتھ نجی اسکول کھل گئے

147

ٹھٹھہ (نمائندہ جسارت) حکومتی احکامات پر عمل نہ ہوسکا پرائیویٹ اسکولز کھول دیے گئے ہم نے یہ اقدامات آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کے فیصلے پر عمل کرتے ہوئے کیا ہے تاکہ تعلیم کا مزید نقصان نہ ہو، صدر پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن ٹھٹھہ اور سجاول کا مؤقف۔ حکومتی احکامات پر عمل ٹھٹھہ اور سجاول ضلعوں میں عمل درآمد نہیں ہوسکا، حکومت سندھ کے وزیر تعلیم نے باقاعدہ طور پر نوٹیفکیشن کے ذریعے اعلان کیا تھا کہ تمام نجی اور سرکاری اسکولز 15 ستمبر سے کھولے جائیں گے، مگر اس کے برعکس آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کے فیصلے کے مطابق ٹھٹھہ اور سجاول ضلعوں میں پرائیویٹ اسکولز کو کھول دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں آل پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن ٹھٹھہ اور سجاول ضلع کے صدر آصف قریشی نے میڈیا کو بتایا کہ ہماری اسلام آباد میں میٹنگ ہوئی تھی اور آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن نے فیصلہ کیا تھا کہ اسکول 15 اگست سے ہی کھلیں گے، لہٰذا 15 اگست سے تمام پرائیویٹ اسکولز ایس او پیز کے تحت کھول دیے گئے ہیں مگر بچوں کی تعداد بہت کم اسکولوں میں آئی ہے۔ انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو اسکول بھیجیں تاکہ تعلیم کا مزید نقصان نہ ہو، اسکول بند ہونے کی وجہ سے تعلیم کا بہت نقصان ہوا ہے۔