آصف زرداری پر وکیلوں کی غیر موجودگی میں فرد جرم عائد کی گئی

146

بھٹ شاہ (نمائندہ جسارت) سابق صدر آصف علی زرداری پر لاگو ہونے والے فرد جرم پر آصف علی زرداری فریال تالپور رہائی کمیٹی پاکستان کے بانی میر گاجو خان ملاح کی صدارت میں مرکزی اجلاس بھٹ شاہ میں ہوا، اگر آصف علی زرداری ایک بار پھر گرفتار کے گئے تو ملک گیر احتجاج کریں گے۔ آصف علی زرداری فریال تالپور رہائی کمیٹی پاکستان کے بانی میر گاجو خان ملاح نے آصف علی زرداری پر عائد فرد جرم پر خدشات کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری پر وکیلوں کی غیر موجودگی میں فرد جرم عائد کی گئی ہے، جس کی ہم مذمت کرتے ہیں اگر سابق صدر آصف علی زرداری کو ایک بار پھر نیب نے گرفتار کیا تو رہائی کمیٹی کے ورکرز سڑکوں پر نکل کر ملک گیر احتجاج کریں گے۔ آصف علی زرداری کے لیے ہمیں خود کو سڑکوں پر آگ لگانی پڑی تو اس قدم سے بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ آصف علی زرداری نے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا، عمران خان جلد گھر جانے والا ہے، ملک کے نئے وزیر اعظم بلاول زرداری ہوں گے۔ نیب کو سیاسی طور پر استعمال کیا جارہا ہے اور نیب اب تک آصف علی زرداری پر کرپشن بھی ثابت نہیں کرسکی۔ آصف زرداری نے کئی سال جیل کاٹی مگر آمروں کے سامنے نہیں جھکے، نیازی گٹھ جوڑ حکومت نے عوام کو مہنگائی، بے روزگاری، غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ، آٹا، چینی بحران کے سوا کچھ نہیں دیا۔