اسلام آباد (صباح نیوز)جعلی اکائونٹس کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری سمیت 13 ملزمان کی چارج شیٹ جاری کر دی گئی۔ اسلام آباد کی احتساب عدالت نے پارک لین کمپنی ریفرنس کی 17صفحات کی چارج شیٹ جاری کی۔ چارج شیٹ میں کہا گیا کہ آصف زرداری نے یونس قدوائی اور اقبال میمن کے ذریعے جعلی کمپنی پارتھینون بنائی، سابق صدر نے فراڈ کے ذریعے نیشنل بینک سے قرض کا منصوبہ بنایا، آصف علی زرداری نے جعلی کمپنی سے رقم اپنی کمپنی کے اکاؤنٹ میں منتقل کی، ڈیڑھ ارب روپے کی رقم کی کرائم پروسیڈ چھپانے کے لیے جعلی اکاونٹس میں گھمائی گئی۔آصف علی زردای نے کہا کہ تمام الزامات کو سمجھ چکا، مسترد کر کے اپنا مکمل دفاع کروں گا۔