اسلام آباد (آن لائن) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ میں نے پارلیمنٹ میں خصوصی افراد کیلیے خصوصی کمیٹی بنائی ہے، معذور افراد کیلیے قانون سازی پر کام کریں گے،خصوصی بچوں کیلیے خصوصی اقدامات اور ان افراد کے حقوق کے تحفظ کیلیے مثالی کام کریں گے، خصوصی افراد ہمارے لیے بہت خاص ہیں وہ اپنے آپ کو کسی سے کم نہ سمجھیں۔ خصوصی افراد کیلیے خصوصی کمیٹی قائم کی ہے، خصوصی بچوں کیلیے خصوصی اقدامات کریں گے، کمزور طبقات کیلیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے خبیب فائونڈیشن میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اسد قیصر نے کہا کہ خبیب فائونڈیشن میں تقریب میری بیٹی کی سالگرہ پر منعقد کی گئی ہے، میری بیٹی اپنی سالگرہ خصوصی افرد کے ساتھ منانا چاہتی تھی۔ کشمیر، ہری پور اور سندھ میں اکثر لوگ خصوصی افراد کے لیے کام کر رہے ہیں۔ اللہ تعالی عزت عہدے سے نہیں بلکہ اچھی نیت کی وجہ سے دیتا ہے۔ ہمیں ملک میں خصوصی افراد اور یتیم بچوں کا مستقبل بہتر کرنا ہے۔ معذور افراد اس ملک کا اثاثہ ہیں۔ اسپیکر اسمبلی کاکہناتھاکہ خیبب فاؤنڈیشن کا شکر گزار ہوں۔