ٹینس چیمپئن کھلاڑیوںکا ٹریننگ کیمپ کا آغاز

155

پشاور(جسارت نیوز ) خیبرپختونخوا ٹینس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام چیمپئن کھلاڑیوں کا ٹریننگ کیمپ گزشتہ روز پشاور اسپورٹس کمپلیکس میں شروع ہوگیا‘کیمپ کا افتتاح صوبائی ٹینس ایسوسی ایشن کے صدر ڈی آئی جی سلیم اور چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہرنے کیا ان کے ہمراہ صوبائی ٹینس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل عمرایاز خلیل ‘ ،پی ٹی ایف کوچ محمود خان ،کوچز نعمان خان ، شہریار خان سمیت دیگر شخصیات موجودتھیں ، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی آئی جی سلیم مروت نے کہا کہ صوبائی ٹینس ایسوسی ایشن ٹینس کے فروغ کیلیے بھرپور اقدامات کررہی ہے اور اس سلسلے میں گراس روٹ لیول پر کھلاڑیوں کیلیے ٹریننگ کیمپ کا آغاز کیا جس میں خواتین کھلاڑی بھی شامل ہیں کیمپ 14 ستمبر تک جاری رہے گی جس میں کھلاڑیوں ہر ممکن سہولت مہیا کی جارہی ہے نہوں نے کہا کہ انڈر10 سے انڈر16 تک کے چیمپئن کھلاڑی اس ٹریننگ کیمپ میں شرکت کررہے ہیں یہ کھلاڑی نیشنل اور انٹرنیشنل لیول پر ملک و قوم کا نام روشن کرچکے ہیں ان کھلاڑیوں میں حمزہ رومان ‘کاشان عمر ‘شایان ‘عاقب عمر ‘ عبداللہ ‘عزیر ‘حسام ‘کامران ‘تیمور ‘حامد اسرار اور شاہ سوار شامل ہیں جبکہ دیگر سینئر کھلاڑی بھی ان کیساتھ ٹریننگ کریں گے‘ٹریننگ کا دورانیہ صبح 7سے 11 بجے تک ہے۔