امریکا نے وینزویلا جانے والے ایران کے 4 تیل بردار جہازوں کو قبضے میں لے لیا۔
امریکی محکمہ انصاف کا کہنا ہے کہ امریکا نے وینزویلا جانے والے ایران کے 4 تیل بردار جہازوں کو قبضے میں لے لیا ہے جبکہ جہازوں کو ہیوسٹن میں قائم امریکی بندگاہ پرمنتقل کردیا گیا۔
امریکی محکمہ انصاف کا کہنا ہے کہ امریکا کے اتحادیوں کی مدد سے قبضے میں لیےگئے 4 تیل بردار جہازوں میں 11 لاکھ ٹن سے زائد بیرل تیل موجود تھا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی جہازوں کے قبضے میں لیے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران وینزویلا کو تیل کی فراہمی روک دے۔
دوسری جانب ایران نے موقف اپنایا ہے کہ امریکا کی جانب ایرانی جہاز یا پٹرول کارگو قبضہ میں نہیں لیا گیا۔