اسلام آباد: توشہ خانہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف نے احتساب عدالت طلبی چیلنج کردی۔
تفصیلات کے مطابق نواز شریف نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں احتساب عدالت میں طلبی کے خلاف درخواست دائر کردی۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ احتساب عدالت کی کارروائی اور اشتہار جاری کرنے کا حکم نامہ کالعدم قرار دیا جائے، نیب بلاجواز مجھے اور اہل خانہ کو ٹارگٹ کر رہا ہے۔
درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ نیب اپوزیشن کو ٹارگٹ کر کے آواز دبانا چاہتا ہے، نواز شریف مفرور نہیں بلکہ ضمانت منظوری پر بیرون ملک گئے۔
نواز شریف نے استدعا کی کہ بیرون ملک علاج جاری رکھنے اور نمائندہ کے ذریعے ٹرائل کی اجازت دی جائے۔