کوئٹہ‘لاہور( اے پی پی )بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہاہے کہ ہم سب نے مل کر وطن عزیز کو ترقی و خوشحالی کی طرف گامزن کرناہوگا، آزادی جیسی نعمت کا شکر ادا کرنا ہماری زندگی کا معمول ہونا چاہیے۔ ان خیالات کااظہارانہوںنے بلوچستان ہائیکورٹ میںیوم آزادی پرپرچم کشائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرسینئر ججز،جوڈیشل افسران، و سینئر وکلا کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔چیف جسٹس جمال مندوخیل نے کہاکہ قرآن و سنت کے بعد کسی بھی قوم کی زندگی میں آئین سب سے زیادہ مقدس دستاویز ہوتی ہے۔علاوہ
ازیں لاہور ہائیکورٹ میں یومِ آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی۔ چیف جسٹس محمد قاسم خان نے پرچم کشائی کی۔ اس موقع پر سینئر جج جسٹس محمد امیر بھٹی بھی موجودتھے جبکہ تقریب میں جسٹس عاطر محمود، جسٹس جواد حسن، جسٹس اسجد جاوید گورال، جسٹس چودھری محمد اقبال، رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ بہادر علی خان سمیت لاہور ہائیکورٹ کے افسران، اسٹاف اراکین اور بچوں کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ تقریب کے اختتام پر ملکی سلامتی کے لیے دعا بھی کی گئی۔