آزادی کپ ہاکی میچ،پشاورریڈ نے پشاور گرین کو2-1 سے ہرادیا

162

پشاور(جسارت نیوز )یوم آزادی کے پرمسرت موقع پرصوبہ خیبرپختونخواہاکی ایسوسی ایشن کے زیراہتمام آزادی کپ ہاکی میچ پشاورریڈ نے ایک کانٹے دارمقابلے کے بعد پشاور گرین کودوایک سے ہرادیا۔پشاور گرین کی ٹیم نے بھی بہترین کھیل پیش کیا۔واضع رہے کہ دونوں ٹیموں کے مابین ہاکی میچ پانچ ماہ کے طویل کرونا لاک ڈاون کے بعد کھیلاگیاجس میں کھلاڑیوں اورآفیشنل کاجوش وجذبہ بھی عروج پر رپا۔ آزادی کپ ہاکی میچ کے موقع پرتحریک انصاف اسپورٹس اینڈ کلچرل ونگ کے سنیئر نائب صدرسابقہ انٹرنیشنل فٹ بالر شاہد خان شنواری مہمان خصوصی تھے جبکہ سابق آئی جی خیبرپختونخوا وچیئر مین صوبائی ہاکی ایسوسی ایشن سعید خان،کے پی ہاکی ایسوسی ایشن کے صدرسید طاہر شاہ، صوبائی سیکرٹری ہدایت اﷲ،پشاوردسٹرکٹ کے صدرضیاء الرحمان بنوری ،کوچ یاسر اسلام بھی موجود تھے۔پشاورریڈ اورگرین کی ہاکی ٹیموں نے طویل عرصہ بعد کھیلے گئے میچ میں شاندارکارکردگی کا مظاہرہ کیا۔