تہران: ایران نے یو اے ای اور اسرائیل کے تعلقات کو حماقت قرار دے دیا۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ نے متحدہ عرب امارات اوراسرائیل تعلقات بحالی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اقدام ابوظہبی اور تل ابیب کی طرف سے اسٹرٹیجک حماقت ہے۔
ایرانی وزارت خارجہ نے کہا کہ ابوظہبی اورتل ابیب کے اقدام سے خطے میں مزاحمت اورمضبوط ہوگی جبکہ فلسطینی عوام اسرائیل کے ساتھ تعلقات بحالی کو کبھی معاف نہیں کرے گی۔
واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان تعلقات کے لیے معاہدہ ہوا ہے، معاہدے کے تحت فریقین کے درمیان نہ صرف سفارتی تعلقات قائم ہوجائیں گے بلکہ اسرائیل نے جواب میں کہا ہے کہ وہ مغربی کنارے کے بہت بڑے رقبے پر اسرائیل کے توسیعی عمل کو بھی روک دے گا۔