انگلش کرکٹ بورڈ (ای سی بی) آسٹریلیا کے خلاف ٹی 20 سیریز کی میزبانی کو تیار، آسٹریلوی ٹیم 24 اگست کو برطانیہ پہنچے گی۔
انگلش کرکٹ بورڈ کے مطابق آسٹریلوی ٹیم 24 اگست کو برطانیہ پہنچے گی، پاکستان کیخلاف تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے بعد انگلینڈ کی ٹیم ڈربی شائر کے انکوورا کاؤنٹی گراؤنڈ کا سفر کرے گی۔
آسٹریلوی ٹیم 4 ستمبر کو انگلینڈ کے خلاف 3 ویٹیلیٹی ٹی 20 سیریز کے آغاز سےقبل انگلینڈ میں 50 اوور کے انٹرا اسکواڈ پریکٹس گیم اور 3 ٹی 20 پریکٹس میچ کھیلے گا جس کا آغاز 4 ستمبر سے ہوگا جبکہ دونوں ٹیموں کے مابین 6 اور 8 ستمبر کو ٹی 20 میچز کھیلے جائیں گے۔