کراچی : چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہےکہ این ایف سی ایوار میں ہمارا حق نہیں،صوبوں کو وسائل کی کمی ہے، این ایف سی ایوارڈ میں صوبوں کو حق نہیں دیا جارہا۔
میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہاکہ ملیر میں بھی ترقیاتی منصوبے شروع کررہے ہیں،30ستمبر تک متعدد منصوبے مکمل ہوجائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم اپنا ٹیکس ریونیوبڑھا رہے ہیں،سندھ سب سے زیادہ ٹیکس اکھٹا کرتا ہے،جس سے پورا ملک چلتاہے، کم وسائل میں عوام کو ریلیف دے رہے ہیں،کراچی ترقی کرے گا تو پاکستان خوشحال ہوگا۔
چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کراچی کی عوام سے کیے گئے وعدوں میں سے ایک بھی پورا نہیں کیا، ہم عوام کو حق دلانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے۔
بلاول نے کہا کہ امن بحال کرنےمیں شہریوں اور پولیس کا خون شامل ہے،اب ماحول بنا ہے کہ عوام کے لیے تفریح کے منصوبے بنائیں، سندھ پولیس اور قانون نافذ کرنے والوں نے کراچی میں امن بحال کیا، کراچی میں عالمی دہشت گرد رہتے تھے،2007میں کراچی خطرناک شہر تھا۔