جیکب آباد، سیاہ کاری کے الزام میں خاتون سمیت دو افراد قتل

13361

جیکب آباد (نمائندہ جسارت) جیکب آباد میں سیاہ کاری کے الزام میں خاتون سمیت دو افراد قتل۔ جیکب آباد کے تھانہ آباد کے قصبہ آچر خان بروہی میں غیرت کے نام پر ملزمان نے اپنی 17 سالا بہن فوزیہ اور 20 سالا چچازاد بھائی وکیل بروہی کو گولیاں مار کر قتل کردیا، واقع کے بعد ملزمان فرار ہوگئے اطلاع پر پولیس نے پہنچ کر لاشیں سول اسپتال منتقل کیں،تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہ آسکی ہے۔ جیکب آباد کی فیملی لائن محلے میں چوری کی واردات، چور 12 تولہ زیورات اور 6 لاکھ نقدی لیکر فرار۔ جیکب آباد کے ایئر پورٹ تھانے کی حدود فیملی لائن محلے میں چوروں نے جاوید کھوسو کے گھر کا صفایا کردیا، چور شام کو گھر خالی دیکھ کر داخل ہوئے اور 12 تولہ زیورات 6 لاکھ نقدی لے کر فرار ہوگئے۔ واقع کی اطلاع پر پولیس نے جائے وقوعہ پہنچ کر تفتیش شروع کردی ہے، ایک ماہ میں چوری کی یہ دوسری بڑی واردات ہے، اس سے پہلے سٹی تھانے کی حدود میں کار شوروم سے 85 لاکھ نقدی چوری کی واردات ہوئی تھی۔