کوئٹہ کے خضدار اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے سے شہریوں میں خوف و حراس پھیل گیا۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق کوئٹہ کے علاقے خضدار اور گردونواح میں 3.6 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا۔ زلزلے کا مرکز خضدار سے 54 کلو میٹر شمال مغرب میں تھا۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 15 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ زلزلے کئ جھٹکے محسوس کرتے ہی شہری رہائشی اور دفتر عمارتوں سے باہر کھلی جگہ کی جانب بڑھنے لگے۔
اس سے قبل یکم جون 2020 کو کوئٹہ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 2.6 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی زیر زمین گہرائی گہرائی 30 کلو میٹر تھی زلزلے کا مرکز کوئٹہ سے 40 کلو میٹر جنوب مشرق کی جانب تھا۔