کراچی : چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہےکہ اگرکراچی کووفاق کالونی بنارہاہےتویہ غیرآئینی اورغیر قانونی ہوگا،کراچی کوسندھ سےالگ نہیں کیاجاسکتا۔
بلاول بھٹو نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم ہرکالےقانون کی سخت مخالفت کریں گے،وفاقی حکومت بار بار سندھ کے ساتھ ناانصافی کر رہا ہے،آج تک کسی صوبے کو اس کا حق نہیں دیا گیا، وفاق کوبہت دیرسےکراچی کا خیال آیا۔
انہوں نے مزید کہاکہ گزشتہ سال سندھ کواپنے حصےسے162ارب روپےکم ملے،تمام مسائل کی وجہ این ایف سی میں حق نہ دیناہے،این ایف سی کےتحت صوبوں کوحصہ ملناچاہیے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ کراچی میں نالوں کی صفائی پر ہم نیشنل ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی کےشکرگزار ہیں ، موجودہ حکومت نے صوبوں پر ذمہ داریاں بڑھا دی ہیں۔