نوابشاہ (سٹی رپورٹر) ماڈل کرمنل کورٹ ون کے جج آصف مجید قریشی کی عدالت میں قتل کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو سزائے موت جبکہ 3 ملزمان کو 7،7 سال قید اور فی ملزم 50 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی واضح رہے کہ 1 سال قبل تھانہ اے سیکشن کی حدود نواز علی شاہ کالونی میں28 سالہ نوجوان محمد قاسم قائمخانی کو قتل کیا گیا تھا جس کا جرم ثابت ہونے پر عدالت نے 1 ملزم محبوب الٰہی قریشی کو سزائے موت اور پچاس ہزار روپے جرمانہ جبکہ 3 ملزمان منظور الٰہی، کرم الٰہی اور مسمات نسیم اختر کو 7،7 سال قید اور پچاس، پچاس ہزار روپے جرمانے کی سزا سنادی۔ واضح رہے کہ واقعے کا کیس مقتول کے والد کی مدعیت میں نامعلوم افراد کیخلاف درج کیا گیا تھا جس کے بعد پولیس نے شک کی بنیاد پر ملزمان کو گرفتار کیا تھا، جن کی نشاندھی پر ایک گھر کے احاطے سے مقتول کی لاش برآمد کروا کر پولیس نے پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کی تھی، پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق مقتول کو تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا تھا جس کے بعد ماڈل کرمنل کورٹ میں کیس چلایا گیا تھا جس کا فیصلہ عدالت نے سنا دیا۔