نوابشاہ(سٹی رپورٹر)سود ادا نہ کرنے پر 40 سالہ شخص مبینہ طور پر قتل کر دیا، سود خور ملزمان نے مقتول کو آفس سے بہانہ سے اغوا کیا ،ملزمان نے مقتول کو اغوا کرکے تشدد کیا جس سے مقتول کی موت ہوئی۔ ورثا کا کہنا ہے کہ سود کی رقم ادا نہ کر نے کی وجہ سے قتل کیاگیا ۔ مقتول کو جنید زرداری اور ماجد زرداری نے قتل کیا۔قتل میں زرداری ہاؤس نوابشاہ کا ٹیلیفون آپریٹر نذیر زرداری بھی شامل ہے۔پولیس قاتلوں کے خلاف مقدمہ درج کرے۔