لیکسنگٹن(جسارت نیوز) امریکاکی بین الاقوامی شہرت یافتہ ٹینس اسٹار اور سابق عالمی نمبر ایک سرینا ولیمز اور وینس ولیمز نے ٹاپ سیڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا فاتحانہ آغاز کر دیا جبکہ امریکا کی سلونی اسٹیفنز ابتدائی رائونڈ میں اپ سیٹ شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئیں۔ امریکامیں لیکسنگٹن میں آئوٹ ڈور ہارڈ کورٹ پر شروع ہونے والے ڈبلیو ٹی اے ایونٹ میں کھیلے گئے ویمنز سنگلز ابتدائی رائونڈ میں ٹاپ سیڈ سرینا ولیمز نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے ہم وطن برنارڈا پیرا کے ہاتھوں پہلے سیٹ میں 4-6 کی شکست کے باوجود اگلے دونوں ا سٹریٹ سیٹس میں 6-4 اور 6-1 سے ہرا دیا۔