روشن مستقبل کیلیی نوجوانوں کو بااختیار بناناہوگا،بلاول

85

اسلام آباد (آن لائن) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے نوجوانوں کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان کے نوجوانو ںکا مستقبل آپ کا ہے،اگر اپنے خوابوں کو پورا کرنے کے لیے درست قدم اٹھائیں تو روشن کل آپ کا ہے،نوجوانوں کو حقیقی معنوں میں بااختیار بنانا اور ملکی معاملات میں شراکت دار بنانا پیپلز پارٹی کا منشور ہے،بھٹو پہلے سیاسی رہنما تھے، جنہوں نے ملک بھر میں نوجوانوں کو متحرک کیا۔بینظیر بھٹو نے تعلیم اور روزگار کے مواقع فراہم کرکے نوجوانوں کی ترقی کے لیے نئی راہیں کھولیں: پیپلز پارٹی نے پاکستان میں سب سے زیادہ تعلیمی ادارے قائم کیے،بلدیاتی اداروں میں خصوصی نشستیں مختص کرکے نوجوانوں کو نمائندگی دی۔ نوجوانوں کو نمائندگی دینے کا یہ تسلسل آئندہ انتخابات کے دوران بھی جاری رکھا جائے گا۔