عالمی طاقتوں کیلیے جاسوسی پر 2 ایرانی شہریوں کو سزا

323

ایران میں اسرائیل، جرمنی اور برطانیہ کے لیے جاسوسی کے الزام میں گرفتار 2 شہریوں کو سزا سنا دی۔

ایرانی عدلیہ کے ترجمان غلام حسین اسماعیلی کے مطاب عالمی طاقتوں کے لیے جاسوسی کرنے والے 2 افراد کو 10،10 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ مسعود نامی جاسوس آسٹریا – ایرانی سوسائٹی کے جنرل سکریٹری کی آڑ میں موساد اور جرمنی کی جاسوسی کر رہا تھا۔

ملزم پر بیرون طاقتوں کو ایرانی کی جوہری صلاحیت، میزائل ٹیکنالوجی اور میڈیکل فیلڈز سمیت دیگر حساس نوعیت کی معلومات پہنچانے کے الزامات ثابت ہوئے ہیں۔

آسٹریا کے ڈیر اسٹینڈرڈ اخبار کے مطابق ، مسعود آسٹریا کے ایک تحقیقی مرکز کے وفد کے ساتھ ایران گیا تھا جہاں اس نے تہران کے قریب ایک ذیلی ادارہ کھولا تھا۔

اسماعیلی نے بتایا کہ سزا پانے والے دوسرے شخص کا نام شہرام شرخانی ہے جس نے برطانوی انٹیلیجنس کے لئے جاسوسی کی اور برطانیہ کی ایم آئی 6 ایجنسی کے لئے ایرانی عہدیداروں کو بھرتی کرنے کی کوشش کی۔