شعیب ملک 15 اگست کو ٹیم جوائن کریں گے

491

ٹی 20 سیریز میں قومی کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کرنے لیے سابق کپتان و آل راؤنڈر شعیب ملک دبئی سے انگلینڈ کیلیے روانہ ہوگئے۔

سابق کپتان شعیب ملک دبئی میں اہل خانہ سے ملاقات کریں گے اور3 دن قیام کریں گے۔

آل راؤنڈرکا رروانگی سے قبل کورونا ٹیسٹ کیا گیا ہے جو منفی آیا ہے ، شعیب ملک  15 اگست کو قومی کرکٹ ٹیم کو انگلینڈ میں جوائن کریں گے۔

واضح رہے انگلینڈ پہنچ کربھی شعیب ملک کا کوویڈ-19 ٹیسٹ کیا جائےگا، منفی آنے کی صورت میں انہیں اسکواڈ کےساتھ رہنے کی اجازت ہوگی ۔