ڈائریکٹر جنرل اسپورٹس پنجاب سے سیکرٹری پاکستان ہاکی فیڈریشن کی ملاقات

195

لاہور(جسارت نیوز)ڈائریکٹر جنرل اسپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ سے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری محمد آصف باجوہ نے گزشتہ روزروز ا سپورٹس بورڈ پنجاب میں ملاقات کی جس میں ہاکی کی ترقی اور فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا،اس موقع پر ڈائریکٹر ایڈمن جاوید چوہان، ڈائریکٹر اسپورٹس محمد حفیظ بھٹی، چیف اسپورٹس کنسلٹنٹ شاہد فقیر ورک بھی موجود تھے، ڈائریکٹر جنرل ا سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا ہاکی کے کھیل میں ماضی شاندار ہے، ہاکی کو ایک مرتبہ پھر عروج پر لے جانے کے لئے اقدامات کررہے ہیں، ہاکی اکیڈمی کے قیام پر بھی غور کررہے ہیں،ہاکی میں کھویا ہوا مقام حاصل کرنے کے لئے مل کر کام کرنا ہوگا، ہاکی کی ترقی کے لئے نیا ٹیلنٹ تلاش کرنا ہوگا۔پنجاب میں ہاکی کے نئے اسٹیڈیم تعمیر کیے جارہے ہیں اور پھرآسٹروٹرف بھی بچھائے جارہے ہیں ،پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری محمد آصف باجوہ نے کہا کہ ہاکی کے فروغ اور ترقی کیلئے ڈی جی اسپورٹس پنجاب کے اقدامات قابل تحسین ہیں۔