ماؤنٹ ایورسٹ کو بغیر آکسیجن ٹینک کے عبور کرنے والا پہلا شخص

1011

دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ 1802 میں دریافت ہونے کے بعد سے کئی سیاحوں اور مہم جو کو اپنی جانب متوجہ کرتے رہا ہے اور کررہا ہے۔ کئی دہائیوں سے متعدد افراد نے ان کو سر کرنے کی کوشش کی جن میں سے بعض کامیاب ہوئے تو بعض نے اپنی جانیں گنوائیں۔

اس پرخطر چوٹی کو سر کرنے کیلئے جب بھی ٹیم تشکیل دی جاتی ہے تو انہیں اپنے ساتھ آکسیجن ٹینکر رکھنا پڑتا ہے کیونکہ اتنی بلندی پر آکسیجن کم ہوتی ہے لیکن 1980 میں ایک شخص نے بغیر آکسیجن ٹینک کے اس بلند ترین چوٹی کو سر کرلیا۔

اٹلی سے تعلق رکھنے والے رین ہولڈ میسنر نے سب سے پہلے بغیر آکسیجن کے ماؤنٹ ایورسٹ کی چوٹی کو عبور کرنے میں کامیاب ہوئے۔

میسنر کے بعد آسٹریا سے تعلق رکھنے والے پیٹر ہیبلر نے بھی بغٖیر آکسیجن ٹینک کے ماؤنٹ ایورسٹ کو عبور کیا لیکن سب سے پہلے رین ہولڈ میسنر آکسیجن کے بغیر پہاڑ کی چوٹی پر پہنچے اور یہ ریکارڈ اپنے نام کروایا۔