لاڑکانہ، پولیس کو ملنے والے بچے  کے ورثا کی تلاش میں مدد کی اپیل

171

لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) بچوں کے حقوق کے لیے جدوجہد کرنے والے سماجی رہنما حاجی انور علی کھوکھر سکھر سے گم ہونے کے بعد لاڑکانہ پولیس کے ہاتھ آنے والے بچے کے ورثاء کو تلاش میں مدد کے لیے پریس کلب پہنچ گئے۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ تین روز قبل لاڑکانہ پولیس کی جانب سے 7 سالہ بچے کو میرے حوالے کیا گیا جو اپنا نام رابیل اور ولد حاجی بتارہا ہے، بچے کو جب پولیس نے میرے حوالے کیا تو اس وقت بچے نے لڑکیوں کے کپڑے پہنے ہوئے تھے جبکہ بچے کے مطابق اس کی والدہ اسے بچیوں کے کپڑے پہناکر بھائی کے ہمراہ بھیک مانگنے بھیج دیتا تھا، تین روز قبل وہ اپنے بھائی کے ہمراہ ویگن پر لاڑکانہ پہنچا جہاں بھائی اسے چھوڑ گیا ہے۔ حاجی انور علی کھوکھر نے سکھر پولیس سے بچے کے والدین کو تلاش کرنے کی اپیل بھی کی۔